Site Loader
0

Moeen Nizami Pak Tea House

 

 مارچ 31, 2019

بہ روز اتوار شام چھ بجے حلقہ ارباب ذوق کا خصوصی اجلاس مرزا غالب کی یاد میں ہوا. مرزا غالب کو ہم. سے بچھڑے ڈیڑھ سو سال ہو گئے. اس موقع پر صدارت پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی صاحب نے کی اور ناصر زیدی صاحب مہمان خصوصی تھے. اردو ادب کے نامور ناقدین نے پر مغز مقالے پڑھے. ان میں محمد جواد صاحب، ڈاکٹر امجد طفیل صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحسن صاحب شامل ہیں. اس اجلاس کا خصوصی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید صاحب نے پڑھا. جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی. مقررین اور جناب صدر نے اسے تحسینی کلمات سے نوازا. حاضرین میں سے جناب شفیق احمد خان اور جناب حافظ محمد جنید رضا نے دو سوالات کئے. شفیق احمد خان صاحب کے سوالات مقررین سے تھے جنھوں نے سوالات کو سراہتے ہوئے ان کے جوابات دئیے جب کہ حافظ محمد جنید رضا صاحب کے سوال کا جواب جناب صدر نے اپنے صدارتی خطبے میں دیا اور اسے ایک اہم سوال قرار دیا. عقیل اختر صاحب سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق نے کلام غالب کو پڑھنے کے لیے لمز اسامہ مصطفیٰ اور جناب انجم شیرازی صاحب سے درخواست کی. جنھوں نے عمدہ گائیکی کا مظاہرہ کیا. ہال میں موجود کوئی شخص بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا. اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق نے سالانہ جلسے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پلاک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا.

 

 

Please follow and like us:

Post Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *